کھیل

ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ: سیمی فائنل مقابلے آج

پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا ، دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی

سڈنی(ویوزنیوز)آئی سی سی کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری ساتواںویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا ، دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔

میگا ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میگا ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جن کے درمیان سیمی فائنلز (آج) جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button