پاکستان

احتیاط کریں ورنہ کورونا کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: (ویوز نیوز) ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے بروقت اقدامات کیے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیسز کی تعداد کم رہی۔ کیسز کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں احتیاط نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہمیں مزید احتیاط اور ذمہ داری کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 152 اسپتالوں میں ایک ہفتے کیلئے حفاظتی کٹس روانہ کردی گئی ہیں جن میں ماسک، حفاظتی کٹس، گلوز اور دیگر سامان شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ حفاظتی ہدایات پر مکمل عمل کرے۔ ہدایات نامہ ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ اگر ہم احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا وائرس کے اچانک کیسز اور اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button