انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں:حماس

غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات اور انسانی بحران کا ذمہ دار اسرائیل ہے:اسماعیل ھنیہ

مقبوضہ بیت المقدس(ویوز نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہاہے کہ ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کو کامیاب بنانے کے لیے تیار ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرق وسطی کے لیے روسی فیڈریشن کے خصوصی ایلچی اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کے ساتھ ٹیلیفون پربر بات چیت گئی۔ اسماعیل ھنیہ اور روی ایلچی کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران اور دیگر مسائل پربات چیت کی گئی۔اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے عوام اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی وجہ سے بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button