انٹرنیشنل

امریکہ میں ڈیڑھ کروڑ افراد بیروز گار، راشن کیلئے لمبی قطاریں

سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے،، آئندہ کچھ ہفتوں میں تعداد میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے:ماہرین کا خدشہ

واشنگٹن( ویوز نیوز )امریکہ میں تین ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بےروزگار ہوگئے ہیں اور بے روزگار ی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔لاکھوں شہری راشن کیلئے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے۔گزشتہ ہفتے امریکہ میں مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الانس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ کچھ ہفتے قبل امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی اور اب بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاروں کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے، آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔بیروزگاری الاﺅنس کی درخواستوں میں کچھ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا، کانگریس کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج منظور کرچکی ہے۔کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ۔امریکہ میں کورونا کا پھیلاﺅ کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹل اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button