انٹرنیشنل

امریکہ کی جنوبی کوریا کو انسانی بنیادوں پر ایران سے تجارت کی اجازت

واشنگٹن(ویوز نیوز)امریکا نے جنوبی کوریا کو انسانی بنیادوں پر ایران سے ادویات اور دیگر طبی اشیا پر مشتمل تجارت کرنے کی اجازت دے دی جو متوقع طور پر اگلے ماہ سے شروع ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزارت خارجہ کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایران کے ساتھ انسانی بنیادوں پر تجارت کا آغاز ممکنہ طور پر اگلے ماہ سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی جانب سے دستاویزات جمع کرانے کے بعد تجارت شروع ہوگی جو امریکی قواعد کے مطابق ہوں گے۔عہدیدار نے کہا کہ امریکی حکومت کے جنرل لائسنس نمبر8 اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ملک کے مرکزی بینک کے توسط سے ایران کے ساتھ ادویات، ادویات سے متعلق مشینری اور انسانی بنیادوں پر دیگر اشیا کی تجارت کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button