اہم خبریںکھیل

امید ہے کل آج سے بہتر ہوگا:ٹینس سٹار راجر فیڈرر

میڈرڈ(ویوز نیوز) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے اس سال ومبلڈن گرینڈ سلم منسوخ ہونے پر جذباتی بیان کے ساتھ ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوںنے کہاہے کہ ہم سب متحد ہیں، امید ہے کل آج سے بہتر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ تاریخی ومبلڈن گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے سابق ومبلڈن چمپئن راجر فیڈرر نے ایک جذباتی ویڈیو جاری کی ہے۔راجر فیڈرر نے ویڈیو کے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کہ ان گرمیوں میں ہم سب اکٹھے نہیں ہوں گے، نہ ٹینٹ لگے ہوں گے نہ ریکارڈز ٹوٹیں گے اور نہ ہی کندہ کاری والی ٹرافیاں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم امید میں سب متحد ہیں کہ کل آج سے بہتر ہوگا ، ہمیں اس وقت فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button