انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریں

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے مودی سرکار کی مسلم دشمنی کا بھانڈاپھوڑ دیا

بی جے پی نے مذہب کی بنیاد پر شہریت کا قانون بنایا، 82 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری

اسلام آباد (ویوز نیوز رپورٹ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی 82 صفحات پر مشتمل رپورٹ شوٹ دی ٹریٹرز نے مودی سرکار کی مسلم دشمنی کا بھانڈا دنیا کے سامنے پھوڑ دیا جس میں کہا گیا کہ بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون اور پالیسیوں نے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو ہوا دی، ہندوتوا کی حامی بی جے پی نے مذہب کی بنیاد پر شہریت کا قانون بنایا۔رپورٹ میں 5 نوجوانوں کو سڑک کنارے لٹا کر بھارتی ترانہ پڑھنے اور ان پر تشدد کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ عالمی تنظیم کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں تین روزہ فرقہ ورانہ تشدد میں 52 مسلمانوں کو بے دردی سے قتل اور 200 سے زائد کو زخمی کیا گیا، ہندو جتھوں نے پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایا۔رپورٹ کے مطابق 2014 ءسے ہندوتوا کی حامی بی جے پی کی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد بڑھتا جا رہا ہے، شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف پورے بھارت میں ہر مذہب کے لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا، تاہم بی جے پی کے لیڈرز مظاہرین کو پاکستانی کے حامی، پاکستانی غنڈے اور کچھ باغیوں کو قتل کرو تک کے نعرے لگاتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button