انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریںصحت

انسانی خدمت کی روشن مثال۔۔۔

سویڈش شہزادی صوفیہ نے 3 میں اسسٹنٹ نرس کا کورس پاس کرکے سٹاک ہوم کے ہسپتال میں مریضوں  دیکھ بھال کرنا شروع کردی

سویڈن (ویوز نیوز رپورٹ ) پینتیس سالہ سویڈش شہزادی صوفیہ نے تین دن پر مشتمل انتہائی نگہداشت میں اسسٹنٹ نرس کا کورس پاس کر کے آج سے سٹاک ہوم کے صوفیاہیمت ہسپتال میں اپنی خدمات دینا شروع کردی ہیں۔ وہ کرونا کے مریضوں کی رضاکارانہ طور پر دیکھ بھال کریں گی،

ذرائع ابلاغ کے مطابق
سویڈن میں کل تیرہ ہزار سے زائد کرونا وائرس کے مریض ہیں اور اب تک چودہ سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں، ان حالات میں ڈاکٹرز اور نرسز پر بہت زیادہ دباؤ ھے اس دباؤ کو کم کرنے کیلئے سویڈش شہزادی نرس کے لباس میں عام نرسز کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے یقیناً پورے ملک میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ہمت بڑھے گی اور وہ زیادہ توانائی کے ساتھ کرونا کے مریضوں کا علاج کرسکیں گئے۔شہزادی صوفیہ جسکی چالیس سالہ شہزادے کارل فلپ سے شادی ھوئی ھے، اسی ہسپتال کی اعزازی چئیرپرسن بھی ہیں، اب چئیرپرسن عام اسسٹنٹ ہیلتھ کئیر کی حیثیت سے کام کریں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button