کھیل

انضمام الحق نے جاوید میانداد کو تمام بیٹسمینوں کا ہیرو قرار دے دیا

کراچی(ویوز نیوز) سابق کپتان انضمام الحق نے جاوید میانداد کو تمام بیٹسمینوں کا ہیرو قرار دے دیا۔انضمام الحق نے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین جاوید میانداد کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میانداد کسی بھی عمر میں بیٹنگ سے نہیں گھبراتے تھے،

انٹرنیشنل نیوز کیلئے کلک کریں

اگر آپ انھیں آج کھیلنے کاکہیں تو تیار ہوجائیں گے، ایک بار نیوزی لینڈ کے ٹور میں وہ کوچ اور میں کپتان تھا، انجریز کی وجہ سے ہمیں بیٹسمینوں کی کمی کا سامنا ہوا، فوری طور پر متبادل کا بھی بندوبست نہیں ہوسکتا تھا، اتنے میں جاوید میانداد نے کہا کہ ایک بیٹسمین تیار ہے، میں نے پوچھا کون تو انھوں نے کہا کہ میں خود، میں نے کہا کہ آپ نے کنڈیشنز دیکھی ہیں اور آپ کو تو کھیلے ہوئے عرصہ ہوچکا مگر انھوں نے کہا کہ فکر نہ کرو میں کھیل لوں گا، میں نے کہا کہ پہلے نیٹ میں بیٹنگ کریں اور وہ اس پر تیار ہوگئے، انھیں ہمیشہ اپنی بیٹنگ پر اعتماد رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button