انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے پہلا فوجی سٹیلائٹ خلاءمیں بھیج دیا

تہران( ویوز نیوز) ایران نے ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ مدار پر بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو سطح زمین سے 425 کلو میٹر کی دوری پر مدار میں چکر لگا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صحرائی علاقے سے قصد لانچرز کے ذریعے سطح زمین کے قریب مدار میں پہلا ملٹری سٹیلائٹ بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ”نور“ نامی ملٹری سٹیلائٹ کو پاسداران انقلاب نے مدار میں بھیجا اور اس موقع پر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

یہ ملک کا پہلا ملٹری سٹیلائٹ ہے جو مدار تک پہنچا۔ادھر پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں سٹیلائٹ کی لانچنگ کو تاریخی کامیابی قرار دیتے کہا گیا ہے کہ نور سٹیلائٹ سطح زمین سے 425 کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی سے چکر لگا رہا ہے۔ امریکی جارحیت کو دیکھتے ہوئے سٹیلائٹ تجربہ ناگزیر ہوگیا تھا۔دوسری جانب امریکا نے فوجی سٹیلائٹ کو مدار پر بھیجنے کو ایران کی اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی قرار دیتے ہوئے ایران کو باز رہنے کی دھمکی بھی دی جس پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری اور رواں سال فروری میں بھی ایران زمین کے گرد مدار پر سٹیلائٹ بھیجنے کی کوشش کی تھی لیکن دونوں مرتبہ ناکامی کا سامنا رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button