اہم خبریںپاکستان

ایس پی عائشہ بٹ کی ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ سڑک کنارے افطاری

روزے کی حالت میں فرائض ادا کرنا بلاشبہ قابل تحسین عمل ہے۔ عائشہ بٹ۔

لاہور(ویوز نیوز)ایس پی ڈولفن نے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔افطاری میں ڈولفن اہلکاروں کے علاوہ سیکٹر انچارچز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈولفن اہلکاروں نے اپنے ملے جلے تاثرات میں خوشی کا اظہار کیا۔اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا اہتمام کرنا نہایت خوش آئند بات ہے۔

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا کہ روزے کی حالت میں فرائض ادا کرنا بلاشبہ قابل تحسین عمل ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں ڈولفن اہلکار جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ایس پیڈولفن اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا مرحلہ وار سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ 7/24 لوگوں کی جان مال و املاک کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button