انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ :نرس پر کھانسنا مریض کو مہنگا پڑ گیا،چھ ماہ قید،300پاﺅنڈ جرمانہ

لند ن(ویوز نیوز)برطانیہ کے شہر لیورپول میں نرس پر کھانسنے والے 50 سالہ مریض ڈیوڈ نیوٹن کو 6 ماہ قید اور 300 پاونڈ جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نرس کی جانب سے کھانسنے اور تھوکنے سے منع کرنے پر مریض نے نرس پر دوبارہ کھانسا تھا، اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کو طلب کیا۔برطانوی پولیس نے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا اور 300 پاونڈ جرمانہ نرس کو بطور ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button