انٹرنیشنلاہم خبریں

برنئی سینڈرز دستبردار، جو بائیڈن ڈیموکریٹک امیدوار ہوں گے

سینڈرز کے حامی میرے ساتھ مہم میں شامل ہوجائیں، خوش آمدید کہا جائے گا: بائیڈن

واشنگٹن (ویوز نیوز)امریکا کے بائیں بازو کے نظریات کے حامل سینیٹر برنئی سینڈرز صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔ ان کے فیصلے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کی ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی یقینی ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برنی سینڈرز کے اعلان کے بعد جو بائیڈن نے ان کے حامیوں پر زوردیا کہ وہ اب ان کی مہم کی حمایت کریں۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں اس امید کا اظہار کیاکہ سینڈرز کے حامی ان کی مہم شامل ہوجائیں گے اور انھیں خوش آمدید کہا جائے گا۔جو بائیڈن اب نومبر میں امریکا ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ہوں گے۔سینیٹر برنئی سینڈرز نے صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں وائٹ ہاﺅس سے نچلی سطح تک انقلاب برپا کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن امریکا کی مختلف ریاستوں میں پرائمری انتخاب میں وہ درکار ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button