اہم خبریںپاکستان

بغیر اقامہ کے پاکستانیوں کی واپسی مشکل ،ان کو لیبر کورٹ جانا ہو گا:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ( ویوز نیوز)سعودی عرب میں پھنسے بغیر اقامہ پاکستانیوں کی واپسی مشکل ہوگئی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جن پاکستانیوں کے پاس اقامے نہیں ، ان کو لیبرکورٹ جانا ہوگا، لیبر کورٹ میں بقایاجات کی واپسی کے ساتھ ان کا خروج ممکن ہوسکے گا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب میں پھنسے ایسے پاکستانی جن کے پاس اقامے نہیں ہیں، اور ان پاکستانیوں نے بقایاجات بھی ادا کرنے ہیں۔
تو ان کو چاہیے کہ لیبر کورٹ جائیں وہاں بقایاجات کی ادائیگی کے بعد ان کا خروج لگ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر اقامے والے پاکستانی ایک سال سے سعودی عرب میں ہیں لیکن ان وک اقامے جاری نہیں ہوسکے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کی طرف سے ان سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button