پاکستان

بلوچستان حکومت میں اختلافات ، پی اے پی کے 4وزراءنے استعفیٰ دے دیا

مٹھا خان ،نورمحمد دمڑ ، سردارمسعودلونی اور محمد خان شامل ،معاملات بہتر ہوجائیں گے، ناراض لوگوں کو منالیں گے: لیاقت شاہوانی کی گفتگو

کوئٹہ (ویوزنیوز) بلوچستان حکومت میں ایک مرتبہ پھر اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 وزراءنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں اختلافات ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگے ہیں، حکمران جماعت کے وزیرسردارسرفراز ڈومکی کے مستعفی ہونے کے بعد مزید چار وزیروں نے استعفی دیدیا ہے۔مستعفی ہونے والوں میں مٹھا خان نورمحمد دمڑ ، سردارمسعودلونی اور محمد خان شامل ہیں جنہوں نے اپنے استعفوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں دو صوبائی وزیر جبکہ دو مشیروں کے عہدوں پر براجمان تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اختلافات وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے صوبائی وزراءکو نظر انداز کرنے پر شروع ہوئے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ استعفوں کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں مگر لیکن تصدیق نہیں کرسکتا، معاملات بہتر ہوجائیں گے، ناراض لوگوں کو منالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button