انٹرنیشنل

بھارت مسلمانوں پر تشدد روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے: اقوام متحدہ

کورونا وائرس کے مضمرات کو کم کرنے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

نئی دہلی ( مانیٹر نگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے تعلق سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تشویش ہے۔ بھارتی حکومت کو روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں سخت گیر ہندو تنظیمیں اور میڈیا کا حلقہ کورونا وائرس کے نام پر مسلمانوں کو بدنام کرنے میں لگا ہے جس کے سبب مسلمانوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی بھارت میں کورونا وائرس کے تعلق سے مسلم فرقہ کو نشانہ بنائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نکتہ چینی کی تھی۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہناتھاکہ کورونا وائرس کے مضمرات کو کم کرنے کیلئے ہمیں پہلے سے زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پوری دنیا کو اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button