انٹرنیشنل

بھارت میں ہر شہری کیلئے عوامی مقامات پر ماسک لگانا لازمی قرار

نئی دہلی(ویوز نیوز)بھارتی حکومت نے دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے سوا ارب سے زائد افراد کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی، مالیاتی مرکز ممبئی اور سب سے زیادہ 20 کروڑ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ہر شہری کو عوامی مقامات پر ماسک لگانا ضروری ہوگا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ماسک لگانے سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے میڈیا مشیر نے کہا کہ کاٹن کا کوئی بھی کپڑا جو منہ ڈھانپ سکتا ہو اسے ماسک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button