پاکستانشوبز

بیس ہزار روپے مالی امداد1360 فنکاروں میں تقسیم کرینگے:محکمہ ثقافت پنجاب

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے صوبہ بھر کے 1360 فنکاروں کو 20 ہزار روپے مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے…

یہ رقم آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت منتخب فنکاروں کو ادا کی جائے گی اور فنکاروں کو مارچ اپریل، مئی کی رقم یک مشت ادا کی جائیں گی جو مختلف اضلاع میں قائم پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سنٹرز سے حاصل کی جاسکے گی۔ یک مشت رقم ادا کرنے کا فیصلہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ دوسری مالی طور پر غیر مستحکم فنکاروں کو اہلیت کی بنیاد پر مالی امداد دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

فنکار میڈیکل یا دیگر کیٹیگری میں محکمہ ثقافت کو درخواست بھیج سکتے ہیں اور درخواست گزار کے لیے لازم ہوگا کہ وہ فنون لطیفہ کے کسی شعبے میں کام کررہا ہو۔

درخواست گزار کو انڈسٹری کے کسی سینیئر فنکار سے درخواست تصدیق کروانا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button