اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

تشویشناک خبر:کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد (ویوز نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے لوکل ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیلی میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی کیسز میں تیزیسے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے مقامی ٹرانسمٹڈ کیسز کی شرح 60 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے کراچی میں پراسرار اموات کے معاملے پر کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں تمام اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔لیبارٹری ٹیسٹ سے پہلے قیاس آرائیاں کرنا غلط بات ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6264 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اپریل کے آخر تک روزانہ کے ٹیسٹوں کی استعداد کار 20 ہزار تک بڑھائیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک ہزار 765 لوگ کورونا سے صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button