انٹرنیشنل

جنوبی کوریا: قرنطینہ توڑنے والوں کی کلائی پرالیکٹرانک بینڈز پہنائے جائیں گے

سیﺅل(ویوز نیوز)جنوبی کوریا کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرتے ہوئے قرنطینہ توڑنے والے افراد کی کلائی پر الیکٹرانک بینڈز باندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت صحت کے سینئر عہدیدار یون تائی ہو کا کہنا تھا کہ بینڈز کے حوالے سے شہریوں کی ذاتی آزادی پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا حکم کا نفاذ دو ہفتوں کی تیاری کے بعد پولیس اورمقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کی مدد سے نافذ کردیا جائے گا۔حکومتی عہدیدار نے کہا کہ حکام کو مزید مو¿ثر اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ذاتی طور پر قرنطینہ میں رہنے والے افراد ملک بھر میں باہر سے آنے والے افراد پر یکم اپریل سے نافذ کردہ 14 روزہ قرنطینہ کے بعد باہر نکل گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ اور امریکامیں کورونا وائرس سے متعلق حالات بدتر ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد واپس آرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button