انٹرنیشنلاہم خبریں

حتمی تاریخ آگئی

 کورونا وائرس کی ویکسین کب تک مارکیٹ میں آجائے گی؟

ویکسین 2021 کے آخر تک  تیار ہو سکتی ہے:بل گیٹس

واشنگٹن (ویوز نیوز) مائیکرو سافٹ کے ڈائیریکٹر بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین 2021 کے آخر میں آئے گی اس سے پہلے صرف احتیاطی تدابیر سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2021 کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسین مارکیٹ میں آئے گی۔

 بل گیٹس نے بتایا کہ بہت جلد بھی کامیابی ہوئی تو یہ 2021 تک ہوگا۔بل گیٹس نے کہا کہ جب تک ویکسین مارکیٹ میں نہیں آتی تب تک ہمیں زندگی ایسے ہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی گزارنی پڑے گی کیوں کہ احتیاطی تدابیر کے علاوہ اسکا کوئی حل نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسکے لئے ٹیسٹنگ ٹیکنالوجی میں بہتری آئے گی اور ہم جلد ٹیسٹنگ کے قابل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ جلد ہونے لگ جائے گی اور جو ٹیسٹ پہلے 24 گھنٹے بعد آتا تھا وہ پھر چند منٹوں میں آجایا کرے گا۔ انکا کہنا تھا کہ مکمل ویکسین آنے تک آپ کو کہیں پر بھی جانے کے لئے ٹیسٹ کروانا پڑے گا جوکہ تیز اور آسان ہوگا۔

بل گیٹس نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس بہت جلد اور آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ بل گیٹس نے کہا کہ جب تک ویکسین مارکیٹ میں نہیں آتی ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ اسکے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 24گھنٹےکےدوران11 نئی اموات رپورٹ ہوئی جس کے بعد تعداد 135 تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 5ہزار125مریض زیرعلاج ہیں، 24گھنٹے کے دوران کورونا کے497کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7ہزار25ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24گھنٹےکےدوران11 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد135 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے 1765مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز 3276 ،سندھ میں 2008 ،خیبرپختونخوامیں نوسوترانوے مریض سامنے آئے، بلوچستان میں 303 ،گلگلت بلتستان میں 245 ،اسلام آبادمیں 154 اور آزادکشمیرمیں 46 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےکےدوران 6ہزار264کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں اب تک کورونا کے84 ہزار 704 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button