پاکستان

حج سے متعلق فیصلہ15رمضان تک ہو جائے گا:وزیر مذہبی امور

سعودی حکومت مختلف آپشنز پر غورکررہی ہے، ہوسکتا ہے تمام ممالک کے کوٹے کو صرف 10 فیصد تک کردیا جائے: نورالحق قادری

اسلام آ باد(ویوز نیوز)وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ 15 رمضان المبارک تک رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوجائے گا۔حج ادائیگی سے متعلق بیان میں نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم انہوں نے فی الوقت کوئی بھی معاہدہ کرنے سے روک رکھا ہے جبکہ سعودی حکومت، کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو مکمل طور پر دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے پاس حج ادائیگی سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں، سعودی عرب میں رہنے والے صرف حج کی سعادت حاصل کرسکیں، صرف خلیجی ممالک کے حجاج حج کی سعادت حاصل کرسکیں یا تمام ممالک کے کوٹے کو صرف 10 فیصد تک کردیا جائے۔وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت حج سے متعلق پاکستان سے مشاورت کرکے حتمی فیصلہ کرے گی، تاریخ میں 40 مرتبہ سے زائد حج مکمل یا جزوی طور پر نہیں ہوا، میں سمجھتا ہوں کہ حالات بہتر ہوجائیں تو حج ہوگا تاہم 15رمضان المبارک تک اس حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button