انٹرنیشنل

دنیا بھر کے کروڑوں مسیحیوں نے گڈ فرائیڈے گھروں میں منا یا

پوپ نے تمام رسومات تنہائی میں ادا کیں ، ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو نشر کیا گیا

روم (ویوز نیوز) کورونا لاک ڈاو¿ن کے باعث دنیابھر میں کروڑوں مسیحی مذہبی لوگوں نے اپنا اہم مذہبی تہوارگڈ فرائیڈے گھروں میں منا یا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق’ گڈ فرائیڈے ہر سال موسم بہار میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مسیحی کیلنڈر کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ پر یسوع مسیح کو مصلوب کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔کورونا وائرس کے بحران کے باعث اس بار مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس نے اس ہفتے ایسٹر سے متعلق تمام رسومات تنہائی میں ادا کیں ، جسے ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو نشر کیا گیا۔عام طور پر ایسٹر کے موقع پر دنیا بھر سے عقیدت مند روم کا رخ کرتے ہیں، جہاں ویٹیکن میں پاپائے روم ایک بڑے اجتماع کے سامنے کیتھولک عقیدے کے مطابق رسومات ادا کرتے ہیں۔لیکن اس بار اٹلی میں کورونا کے بحران کے باعث، پاپائے روم سماجی دوری سے متعلق سخت احتیاطی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button