انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

دنیا کورونا کے سامنے بے بس، کیسز17لاکھ سے زائد، پاکستان میں مزید6اموات، مریض4800سے زیادہ ہو گئے

 

بغیرتیاری لاک ڈائون ہٹاتوکورونا کی نئی لہر حملہ آور ہو سکتی ہے،خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر، عمل جاری رہنا چاہیے:عالمی ادارہ صحت
مرنے والوں میں سے پانچ کا خیبر پختو نخوا اور ایک کا تعلق سندھ سے،727 صحت یاب،امریکہ1343،برطانیہ980 اور فرانس میں مزید987 اموات
اٹلی570 ، سپین 523، بلجیم 496،ایران122، ترکی98،نیدر لینڈ115 اوربھارت میں مزید19افراد کورونا وائر س کے باعث جان کی بازی ہا ر گئے

واشنگٹن، لندن،اسلام آ باد، نئی دہلی( ویوز نیوز رپورٹ)دنیا کورونا کے سامنے بے بس، مریضوں کی تعداد بڑھ کر17 لاکھ ہو گئی، پاکستان میں مزید6 افراد جان سے گئے، مرنے والوں میں سے پانچ کا تعلق خیبر پختو نخوا اور ایک کا تعلق سندھ سے ہے۔مریضوں کی مجموعی تعداد 4792 ہو گئی ہے ،727 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ1343،برطانیہ980 اور فرانس میں مزید987 افراد زندگی کی بازی ہا ر گئے، بھارت 19اوربیلجیم میں 496افراد جان سے گئے، ترکی میں98، نیدر لینڈ115، ایران میں122، اٹلی میں570 اور سپین میں مزید523 افراد جان سے گئے۔اموات کے لحاظ سے سرفہرست ملک اٹلی ہے جہاں اب تک 18 ہزار 800 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس کے بعد دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا ہے جہاں ہلاکتیں 17 ہزار 900 سے زائد ہوچکی ہیں جبکہ اسپین 15 ہزار 900 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس 12 ہزار 200 کے ساتھ چوتھے اور برطانیہ 9 ہزار کے قریب ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہیں۔جیسے شمالی اٹلی کے خطے لمبارڈی میں اب تک 10 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ اسپین کے شہر میڈرڈ میں یہ تعداد 5 ہزار 900 سے زیادہ ہے۔چین کے صوبے ہوبے میں 32 سو سے زائد ہلاکتیں اب تک ریکارڈ ہوچکی ہیں مگر وہاں اب حالات بہتر ہورہے ہیں اور اسی وجہ سے 23 جنوری کو لگایا گیا لاک ڈاﺅن اب ووہان شہر سے اٹھالیا گیا ہے۔امریکی ریاست نیویارک میں بھی اب تک 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور وہاں کسی بھی خطے کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد کی شرح بہت زیادہ ہے۔اس ریاست کی آبادی لگ بھگ 2 کروڑ کے قریب ہے اور وہاں بدھ کو 799 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی تھیں جو مسلسل تیسرے دن ہلاکتوں کی ریکارڈ تعداد تھی۔نیویارک کے جزیرے ہرٹ آئی لینڈ کی تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں جہاں حفاظتی لباس پہنے افراد لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کررہے ہیں۔کیسز کے لحاظ سے امریکا سب سے اوپر ہے جہاں 4 لاکھ 89 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد اسپین ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ اٹلی ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔اب تک 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کووڈ 19 کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔دریں اثنا ڈبلیوایچ اوکولاک ڈاو¿ن ختم ہو نے کی خبروں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیرتیاری لاک ڈاو¿ن ہٹاتوکروناکی نئی لہردیکھیں گے۔مہلک وائرس سے خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا
کورونا کے17 لاکھ مریض

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button