انٹرنیشنل

دو فلسطینی اسرائیلی عقوبت خانوں میں اسیری کے 19 ویں سال میں داخل

عمر شریف خنفر اور عصام محمد ابو السباع شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ کے رہنے والے ہیں

جنین (ویوز نیوز)اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی عمر شریف خنفر اور عصام محمد ابو السباع اسیری کے 18 سال مکمل کرنےکے بعد اسیری کے 19 ویں سال میں داخل ہوگئے۔ دونوں کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قائم پناہ گزین کیمپ میں ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 43 سالہ اسیر عمر خنفر کی والدہ اور بھائی کی وفات پر ان کا آخری دیدار نہیں کرسکے۔گذشتہ ایک سال سے ان کی اہلیہ بھی اپنے اسیر شوہر سے نہیں مل سکی جب کہ وہ اس دوران ان کی اہلیہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔خنفر کو اسرائیلی فوج نے 10 اپریل 2002 کو حراست میں لیا۔ انہیں جنین معرکے میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلایا گیا اور طویل قید کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح 39 سالہ اسیر عصام محمد ابو السباع کو اسرائیلی فوج نے 11 اپریل 2002 کو حراست میں لیا۔ اسیر ابو السباع کے اہلہ خانہ کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button