اہم خبریںپاکستان

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ] پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

کراچی (ویوز نیوز)ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر  میں اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ  محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button