انٹرنیشنلاہم خبریں

ریاض کے گورنر سمیت سعودی شاہی خاندان کے150 افراد بھی کورونا میں مبتلا: امریکی اخبار کا دعویٰ

 

شاہ فیصل ہسپتال میں مزید 500 بیڈز وی آئی پی شخصیات کیلئے ، وبا میںاضافے کے سبب ولی عہد وزرا کے ہمراہ ساحلی شہر میں منتقل

واشنگٹن(ویوز نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض کے گورنر سمیت سعودی عرب کے شاہی خاندان کے کم سے کم 150 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان جدہ کے قریب محفوظ جزیرے پر منتقل ہو گئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی وزرا کے ہمراہ ساحلی شہر میں منتقل ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے لئے مخصوص شاہ فیصل ہسپتال میں مزید 500 بیڈز وی آئی پی شخصیات کے کئے تیار کروائے گئے ہیں، سعودی شاہی خاندان میں ہزاروں شہزادے ہیں جو باقاعدگی سے یورپ کا سفر کرتے ہیں۔نیویارک ٹائمز نے 8 اپریل کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے گورنر اور شاہی خاندان کے اہم فرد 70 سالہ شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز السعود بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ان کا انتہائی نگہداشت کے تحت علاج کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کا علاج کرنے والے ہسپتال کے ایک اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر نے 7 اپریل کو مذکورہ ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز کو آن لائن پیغام بھیجا جس میں عملے کو ہدایات کی گئیں کہ ہسپتال کو جلد سے جلد عام مریضوں سے خالی کیے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ ریاض کے گورنر کو آخری بار فروری میں عوامی تقریبات میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد وہ کورونا کا شکار ہوگئے اور اس وقت انتہائی نگہداشت میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button