اہم خبریںشوبزشوبز

ریکھا بھردواج پاکستانی مداحوں کے لیے لائیو پرفارم کریںگی

 

لیٹس ٹاک کے ذریعے مداح پسندیدہ فنکاروں کو لائیو پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے

ممبئی(ویوز نیوز)بالی وڈ کی نامور گلوکارہ ریکھا بھردواج بھارت کے ساتھ ساتھ اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے بھی آج آن لائن لائیو پرفارم کریں گی۔سلمان صوفی فاو¿نڈیشن کی جانب سے ’لیٹس ٹاک‘ نامی ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد پرصغیر کے تمام فنکاروں کو ایک ساتھ جوڑنے کا ہے۔لیٹس ٹاک کے ذریعے مداحوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو لائیو پرفارم کرتے دیکھ سکیں گے، اس کے علاوہ وہ ان سے باتیں بھی کریں گے۔اس پروگرام کے لانچ کے بعد بولی وڈ کی نامور گلوکارہ ریکھا بھردواج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود اپنے مداحوں کے لیے بھی لائیو پرفارم کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button