اہم خبریںپاکستانکھیل

سابق کرکٹر ظفر سرفراز جاں بحق،کورونا کا شکار ہوئے

پشاور(ویوز نیوز)  پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔وہ کورونا کاشکار ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں

ظفر سرفراز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں 7 اپریل کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان نے ظفر سرفراز کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 7 اپریل کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور حالت خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سابق کرکٹر کئی دن سے وینٹی لیٹر پر تھے اور آج وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

30 اکتوبر 1969 کو پیدا ہونے والے ظفر سرفراز نے کبھی بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کی تھی لیکن 50 سالہ کرکٹر کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔

واضح رہے کہ ظفر سرفراز کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک ہونے والے پہلے کرکٹر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس  کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری ہیں جہاں اب تک وائرس کے نتیجے میں ایک لاکھ 15ہزار افراد ہلاک اور 18لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button