واشگٹن(ویوز نیوز)ساوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کی جانب سے ہیوسٹن، یلولس اور بیڈ فورٹ شہر کے عملے کے لیے کورونا سے بچاو کے لیے میڈیکل پی پی ای کا عطیہ دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ (سادو)کے صدر امیر مکھانی اور بورڈ کے رکن راجہ زاہد خانزادہ نے سٹی آف ہیوسٹن کے زیر انتظام کام کرنے والے عملہ کے اراکین کو کورونا سے بچاو کے لیے میڈیکل پی پی ای جس میں ہاتھوں میں پہننے کے دستانے، جراثیم پروف فل باڈی سوٹ، لیزر تھرمامیٹر، ہینڈ سینٹائزر، وائپس، اور دیگر سامان شامل ہے۔ مذکورہ تمام سپلائیز ہیوسٹن کے میئر سیلویسٹر ٹرنر کے حوالے کی جائیں گی جوکہ سٹی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر شعبوں کے اراکین کو کرونا سے بچاو کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوں گی