کھیل

سلیم ملک نے 19 برس بعداپنے مداحوں سے معافی مانگ لی

سابق کرکٹ کپتان نے پی سی بی اور آئی سی سی سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویوز نیوز)کرکٹ فکسنگ الزامات میں سزایافتہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے 19 برس بعدپاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سلیم ملک نے اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی ہے ۔سلیم ملک نے پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل درآمد کی بھی یقین دہانی کرائی ہے ۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق کپتان سلیم ملک کے غیر مشروط تعاون کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے سلیم ملک کو آئی سی سی کا ٹرانسکرپٹ بھجوا رکھا ہے وہ اس کا جواب دے دیں تاکہ معاملے کو جلد سے جلد نبٹایا جاسکے

۔ورلڈ کپ 1999 کے بعد جسٹس قیوم انکوائری رپورٹ میں سلیم ملک پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی تاہم 2008 میں لاہور ہائی کورٹ نے سلیم ملک کو کلیئر کردیا تھا۔آئی سی سی نے 2011 میں سلیم ملک سے انگلینڈ میں تین مشکوک افراد سے ملاقات پر 2013 میں ان کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button