انٹرنیشنل

شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات مسترد کردیے

دمشق(ویوزنیوز)شامی حکومت نے ان الزامات کو رد کر دیا ہے جن کے مطابق شامی لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ برائے تخفیف کیمیائی ہتھیار او پی سی ڈبلیو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ مارچ 2017 ءمیں شامی فضائیہ کے سخوئی ایس یو بائیس اور ایک ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں کلورین اور سارین گیس کے حامل بم گرائے۔ شامی وزارت خارجہ نے اس رپورٹ کے جواب میں کہا کہ یہ رپورٹ من گھڑت نتائج پر مبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button