انٹرنیشنل

شام : موٹر وے پر مظاہرین کا ترک اور روسی فوجی دستوں پر پتھراو

دمشق (ویوز نیوز ) شام میں ایم فورکے نام سے معروف موٹر وے پر دھرنا دینے والے مقامی شہریوں نے روسی اور ترک افواج کے مشترکہ دستے کو گشت کرنے سے روک دیا۔ یہ موٹر وے شام کے صوبے لاذقیہ کو شمالی صوبے حلب سے ملاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگران گروپ المرصد نے بتایاکہ ترنبہ گاو¿ں کی سمت سے آنے والا روسی دستہ النیرب کے علاقے کے نزدیک پہنچا تو احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اس پر پتھراو¿ کیا۔ اس کے نتیجے میں دستے نے اپنا روٹ مختصر کرتے ہوئے ادلب کے مشرق میں واقع سراقب شہر کی جانب واپسی کا فیصلہ کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button