انٹرنیشنلشوبز

شاہ رخ اور دپیکا کی چنئی ایکسپریس کے پروڈیوسر بھی کورونا کا شکار

کریم مورانی کی اہلیہ اور ان کے سٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے

ممبئی (ویوز نیوز)بالی وڈ کی مقبول ترین فلم چنئی ایکسپریس اور را ون فلم کے پروڈیوسر کریم مورانی میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل پروڈیوسر کریم مورانی کی دو صاحبزادیوں کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا۔بھارتی پروڈیوسر کو علاج کے لیے ممبئی کے ننواتی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ان کی ایک بیٹی شازا بھی زیرِ علاج ہے۔دوسری جانب کریم مورانی کی اہلیہ اور ان کے سٹاف کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریم مورانی کی بیٹی شازا مارچ کے پہلے ہفتے میں سری لنکا سے آئی تھی جس کے بعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ ان کی دوسری بیٹی زوئی مارچ کے دوسرے ہفتے راجستھان سے واپس آئی تھی اور اس میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button