انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

شیر پاکستان ٹائٹل رکھنے والے محمد افضل پہلوان نیویارک میں انتقال کرگئے

نیویارک (ویوز نیوز)نامور پہلوان حاجی محمد افضل 85 سال کی عمر میں نیویارک میں  وفات پا گئے۔

اور پسماندگان میں چارصاحبزادے اور بیوہ شامل ہیں ۔ حاجی محمد افضل پہلوان کے تین بیٹے مدثر بٹ، مزمل بٹ اور مون بٹ نیویارک میں رہتے ہیں اورایک بیٹامبشر افضل بٹ لاہور میں مقیم ہے۔ وہ سال میں آدھا سال نیویارک اورآدھا سال لاہور میں رہتے تھے ۔ گذشتہ کچھ ماہ سے نیویارک میں مقیم تھے۔

ان کے صاحبزادے مزمل بٹ نے بتایا کہ وہ دل اور شوگر کے امراض میں مبتلا تھے لیکن ان صحت کا خیال رکھتے تھے ۔ چند روز قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی اور بخار ہونا شروع ہوا اور دوسرے روز بھی برقراررہا ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں لانگ آئی لینڈ(نیویارک) کے ہنٹنگ ٹن ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے باوجود ان کی صحت بہتر نہ ہو سکی اور وہ منگل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

حاجی محمد افضل 7 اپریل 1935 کو پیدا ہوئے تھے اور 1960 میں صدر پاکستان ایوب خان نے انہیں شیر پاکستان کے لقب سے نوازا تھا۔

حاجی محمد افضل پہلوان نے نے پاکستان کےلئے کشتی کے کئی مقابلے جیتے تھے. جن میں سب سے یادگار مقابلہ 1960 میں رستم پاکستان کا مقابلہ تھا جوکہ قذافی سٹیڈیم میں ہوا ۔ اس کھیل کے مہمان خصوصی صدر ایوب خان اور گورنر نواب آف کالا باغ تھے ۔حاجی محمد افضل پہلوان نے لاہور میں پہلے رام گلی اور پھر مزنگ اڈہ میں اپنا اکھاڑہ بنا رکھا تھا ۔ عمران خان نے بھی ان کے اکھاڑے کا دورہ کیا ہو اتھا اور انہوں نے وہاں پر ٹریننگ بھی کی ۔ حاجی محمد افضل پہلوان مرحوم کا نام پاکستان میں فن کشتی کے حوالے سے ایک عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button