انٹرنیشنل

صحت یاب ہونے والے 91مریض دوبارہ کورونا کا شکار

مریضوں کو وائرس دوبارہ نہیں لگا بلکہ پہلے سے موجود وائرس دوبارہ ایکٹو ہوگیا ہے:حکام

سئیول ( ویوز نیوز) جنوبی کوریا میں صحت یاب ہونے والے 91مریض دوبارہ کورونا کا شکار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گھروں کو بھیجا گیا جس کے بعد چند افراد کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی تو انکا ٹیسٹ کیا گیا جس میں کورونا کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ کوریا سینٹر آف ڈیزیز اینڈ پریوینشن کے چیف نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریضوں کو وائرس دوبارہ نہیں لگا بلکہ پہلے سے موجود وائرس دوبارہ ایکٹو ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ مریضوں کو دوبارہ وائرس کہیں سے منتقل ہوا ہے یا پہلے سے موجود وائرس ری ایکٹو ہوا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان افراد کو دوبارہ وائرس منتقل ہوا ہے تو یہ عالمی سطح پر پریشانی کی بات ہے کیونکہ ابھی تک یہی خیال کیا جارہا ہے کہ جو مریض صحت یاب ہوجاتے ہیں وہ اس بیماری کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور انکو یہ بیماری نہیں لگ سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button