انٹرنیشنل

عالمی ادارہ صحت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،جرمن وزیردفاع

اس عالمی وبا کے خلاف فتح فقط اشتراک عمل سے ممکن ہو سکتی ہے:ہائیکو ماس کاعالمی ادارے کا دفاع

برلن (ویوز نیوز)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عالمی ادارہ صحت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ماس نے کہا کہ عالمی وبا کے تناظر میں ڈبلیو ایچ او کا کام غیر معمولی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کے مطابق اس عالمی وبا کے خلاف فتح فقط اشتراک عمل سے ممکن ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عالمی ادارے پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ممکنہ طور پر امریکا اس ادارے کے لیے سرمایے کی فراہمی روک سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے امریکا کو اس عالمی وبا سے متعلق بہت تاخیر سے خبردار کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button