انٹرنیشنل
عالمی ٹیکس اصلاحات متاثر نہیں ہونا چاہئیں: جرمن وزیرخزانہ
انٹرنیٹ کمپنیوں کے حوالے سے ٹیکس کے نئے ضوابط متعارف کروائے جائیں
برلن (ویوز نیوز)جرمن وزیرخزانہ اولاف شلز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیکس اصلاحات متاثر نہیں ہونا چاہییں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوگل، ایمازون اور فیس بک جیسی انٹرنیٹ کمپنیوں کے حوالے سے ٹیکس کے نئے ضوابط متعارف کروائے جانا چاہییں۔ بین الاقوامی تنظیم او ایس ڈبلیو اس سلسلے میں نئے ضوابط تیار کر رہی ہے۔ اس تنظیم نے پیش گوئی کی تھی کہ نئے ضوابط سے ایک سو ارب ڈالر سالانہ تک کا ٹیکس وصول ہو سکے گا، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف صنعتی ممالک شدید کساد بازاری سے گزر رہے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہدف شاید پورا نہیں ہو سکے گا۔