انٹرنیشنلاہم خبریںشوبز

لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کیلئے بیٹ مین میکسیکو کی سڑکوں پر آگیا

 

ریکارڈ شدہ پیغامات میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بار بار ہاتھ دھونے کی بھی تلقین

میکسیکو(ویوز نیوز) کورونا کے پس منظر میں ایک بیٹ مین میکسیکو کی سڑکوں پر آگیا ہے اور اپنے مخصوص لباس اور گاڑی یعنی بیٹ موبائل پر گھوم کر لوگوں کو گھروں پر رہنے کی تلقین کررہا ہے۔اگرچہ حقیقی بیٹ مین بھی دنیا میں آجائے تو انسانوں کی زیادہ مدد نہیں کرسکے گا تاہم میکسیکو کا یہ بیٹ مین اپنی کار کے سپیکر سے لوگوں سے درخواست کررہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے ریکارڈ شدہ دیگر پیغامات بھی نشر ہوتے رہتے ہیں جن میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، حفظانِ صحت کی تدابیر اور ہاتھ دھونے کی تلقین کی جارہی ہے۔ایک پیغام میں بیٹ مین کہتا ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں اور جہاں تک ممکن ہو گھروں سے کم کم باہر نکلیں کیونکہ ایسا کرکے ہم کورونا وائرس کے خلاف سپر ہیروز بن سکتے ہیں اور میں اکیلا یہ کام نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button