انٹرنیشنلاہم خبریںشوبز

معروف امریکی گلو کار جان پرائن کورونا وائرس کے باعث چل بسے

نیو یارک (ویوز نیوز) امریکا کے معروف گلو کار جان پرائن کورونا وائرس کے باعث 73 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ پرائن کا فنی سفر 50 برس کے قریب جاری رہا۔ وہ امریکا میں فوک موسیقی کا ایک نمایاں ترین نام شمار ہوتے تھے۔پرائن 10 اکتوبر 1946 ءکو امریکی ریاست الینوے کے شہر مایووڈ میں پیدا ہوئے۔گذشتہ صدی میں 1960 ءکی دہائی کے اواخر میں وہ شکاگو میں ایک نمایاں فن کار کے طور پر سامنے آئے۔ان کا پہلا میوزک البم 1971ءمیں متعارف کرایا گیا۔ 1981ءمیں پرائن کا دل فن کاروں کا استحصال کرنے والی بڑی میوزک پروڈکشن کمپنیوں سے بھر گیا اور انہوں نے اپنی نجی کمپنی کا آغاز کیا۔گریمی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات جیتنے والے پرائن زندگی میں دو بار سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button