اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ملک میں ایک ہی روز کورونا سے ریکارڈ 15اموات ، امریکہ میں مزید2035 ہلاکتیں

 

امر یکہ میں مہلک وائرس سے دس پاکستانیوں کی اموات کی خبر غیرمصدقہ ،کیمونٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انکی مدد کررہے ہیں:سفارت خانہ
سندھ کے اندر104 کیسزاور 6 ہلاکتیں، پنجاب 74 کیسز اور 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا 41 کیسز اورمزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے
فرانس 1341،بر طانیہ917، سپین655،بھارت 40 اور سعودی عرب میں مزید5 ہلاکتیں،دنیا میں3 لاکھ 76 ہزار 547 صحت یاب

اسلام آ باد،واشنگٹن، لندن(ویوز نیوز رپورٹ) ملک میں ایک ہی روزکورونا سے ریکارڈ15 اموات، 229 نئے کیسزبھی رپورٹ،کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5036 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں 104 کیسزاور 6 ہلاکتیں، پنجاب میں 74 کیسز اور 3 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 41 کیسز اور 6 ہلاکتیں ، بلوچستان میں 8 کیسز جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک نیاکیس سامنے آیا ہے۔بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 228 ہوگئی،مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ اب تک بلوچستان میں 95 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ادھردنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ مریضوں کی تعداد بھی 17 لاکھ سےزیادہ ہو چکی ہے۔امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2035 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وہاں اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 747 ہو گئی ہے جب کہ 5 لاکھ 2 ہزار 876 افراد اب تک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ فرانس میں مزید1341،بر طانیہ917 اور سپین میں مزید655 افراد جان سے گئے،بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 40 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 249 ہوگئی۔سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے مزید 382 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 17 لاکھ 377 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے ایک لاکھ 2 ہزار 755 افراد ہلاک اور 3 لاکھ 76 ہزار 547 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔دریں اثنا واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان میں امریکا میں کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں کی اموات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیا گیا ہے۔پاکستانی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہامریکا میں حکام کی جانب سے مصدقہ اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونٹی کے ذرائع اور چند متاثرہ گھروں کا حوالہ دے کر یہ صرف اندازے ہیں، اسی طرح کے اعداد وشمار کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ شکاگو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن سے بھی اس طرح کی کوئی رپورٹس موصول نہیں ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button