انٹرنیشنل

نیویارک میں جرائم کی سطح 90 کی دہائی کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

 

شکاگو،میں جرائم 42 فیصد کم ہو گئے، پیرو میں مجموعی شرح میں 84 فیصد کمی ریکارڈ

نیویارک(ویوز نیوز)کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی ممالک میں جاری لاک ڈاﺅنز کے نتیجے میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ امریکی شہر شکاگو، جو پرتشدد جرائم کے لحاظ سے مشہور ہیں میں جرائم میں 42 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ نیویارک میں بھی جرائم کی سطح 90 کی دہائی کے بعد کی کم ترین سطح پر ہے۔ ادھر جنوبی افریقی پولیس کے مطابق لاک ڈاﺅن کے بعد سے جرائم کے واقعات میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیرو میں گزشتہ ماہ جرائم کی مجموعی شرح میں 84 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button