انٹرنیشنل

وائرس سے متاثرہ بحری جہاز کے مسافر یوراگوئے سے آسٹریلیا روانہ

تمام افراددو ہفتوں سے یوراگوئے میں پھنسے ہوئے تھے، معاہدے کے تحت روانگی

کینبرا(ویوز نیوز)یوراگوائے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مسافر بحری جہاز سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سو سے زائد شہری ایک خصوصی پرواز کے ذریعے آسٹریلیا روانہ ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مسافر گزشتہ دو ہفتوں سے یوراگوائے میں پھنسے ہوئے تھے۔ کروز شپ پر موجود 217 میں سے 128 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس بحری جہاز کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ یوراگوائے اور آسٹریلیا کے درمیان ایک معاہدے کے بعد ان مسافروں کو ایک محفوظ راستہ فراہم کیا گیا۔ یہ افراد طبی سہولیات سے آراستہ ایک اے تھری فائیو زیرو ایئر بس کے ذریعے آسٹریلوی شہر میلبورن لائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button