انٹرنیشنل

وائرس پھیلانے کی دھمکی، امریکہ میں دو افراد پر دہشت گردی کا مقدمہ

واشنگٹن (ویوز نیوز)امریکہ میں دو افراد کو کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے پر دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ انصاف نے جمعہ کوجاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان افراد پر مقدمات ٹیکساس اور فلوریڈا میں چلائے جائیں گے۔ دو ہفتے قبل امریکی نائب اٹارنی جنرل جیفری روزن نے وفاقی حکام کو کہا تھا کہ وہ ایسے افراد کے خلا ف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلائیں، جو کورونا وائرس کو پھیلانے کی دھمکی دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button