انٹرنیشنل

وبا نصف بلین افراد کو غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے: آکسفیم

مردوں کی نسبت عورتوں کے لیے یہ صورتحال زیادہ خطرناک ہے:عالمی امدادی گروپ

لندن(ویوز نیوز)کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں نصف بلین افراد کو غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی گروپ آکسفیم کی نو اپریل کو جاری کردہ رپورٹ میں موجودہ عالمی وبا کے اقتصادی نتائج کا جائزہ لیا گیا ۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ مردوں کی نسبت عورتوں کے لیے یہ صورتحال زیادہ خطرناک ہے۔ وبا کے بعد ترقی پذیر ملکوں کی مالی امداد کے لیے ڈھائی کھرب ڈالر درکار ہیں۔ آکسفیم نے خبردار کیا کہ موجودہ بحران سن 2008 ءکے مالیاتی بحران سے زیادہ سنگین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button