پاکستانکھیل

وسیم اکرم کورونا وائرس لاک ڈاو¿ن کے دوران شیف بن گئے

مزے دار کھانے بنائے، اہلیہ شنیرا نے ان کی روٹی بناتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

کراچی ( ویوز نیوز) سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران بوریت بھگانے کیلئے کچن کا رخ کیا اور مزے دار کھانے بنائے، اہلیہ شنیرا نے ان کی روٹی بناتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم ان دنوں اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے دکھائی دے رہے ہیں، زندگی بھر کرکٹ کے میدانوں کو رونق بخشنے والے مایہ ناز کھلاڑی نے لاک ڈاﺅن کے دوران مداحوں کو جہاں بوریت بھگانے کا نسخہ بتایا وہاں شاندار کھانے تیار کر کے اپنی اہلیہ کا دل بھی جیت لیا۔شنیرا بھی پیچھے نہ رہیں اور موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، ساتھ ہی مرد حضرات کو پیغام دیا کہ وہ بھی کھانا پکانے میں اپنی بیگمات کی مدد کریں اور لاک ڈاون کے دوران بور ہونے کی بجائے صحت مند سرگرمی میں وقت گزاریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button