اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

ٹائیگر بننے کو تیار

   نامور شخصیت کپتان کو پیارے ہوگئے، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

 

اسلام آباد (ویوز نیوز)  بولنگ کوچ  قومی ٹیم وقار یونس نے کہا ہے کہ  عمران خان پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکال لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔  سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو کورونا کے

ساتھ ساتھ غربت سے بھی لڑنا ہے اور وہ عمران خان کی ٹائیگر فورس کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم عمران خان جیسا حکم دیں گے وہ اس پر عمل کریں گے۔ سابق کپتان کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا کا زور ٹوٹ جائے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا سوچا جاسکتا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دیگر ایونٹس کی تیاری ضرور متاثر ہوں گی جبکہ کورونا وائرس سے پہلے ہماری ٹیم صحیح ٹریک پر تھی اور یہ مسئلہ صرف ہمارے ساتھ نہیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہے، میڈیا سے گفتگو میں بولنگ کوچ وقار یونس کا شرجیل خان کی فٹنس کے حوالے سے کہناتھا کہ شرجیل خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا۔ وہ ابھی پانے اوپر کام کر سکتے ہیں اور ان کے پاس ابھی بھی بہت وقت ہے جب کہ سرفراز احمد کی پی ایس ایل میں پرفارمنس کے حوالے سے نا امیدی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں سرفراز احمد کی پرفارمنس تسلی بخش نہیں تھی۔ واضح رہے آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد ایک بار پھر وقار یونس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔ وقار یونس پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے آئسولیٹ کر لیا تھا۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایسی صورتحال کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے ، شرجیل خان کوفٹنس پرکام کرنا ہوگا، ہیڈ کوچ بھی نشاندہی کر چکےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے حسن علی جلد فٹ ہو کر پاکستان ٹیم جوائن کرلیں گے، سرفراز احمد کی پرفارمنس پی ایس ایل میں تسلی بخش نہیں رہی، وہ ہمارے پلان کاحصہ ہیں لیکن انہیں مزیدمحنت کی ضرورت ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ محمد عامرایک میچ وننگ باؤلرہے، نوجوانوں کو موقع دینے کا مطلب یہ نہیں کہ عامر کو نظر انداز کیا گیا، وہاب ریاض اور محمدعامر سے اس بارے میں گفتگو ہوچکی ہے۔ باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ نوجوان باؤلرزپرغصہ آتاہے جب وہ سوشل میڈیازیادہ استعمال کرتے ہیں، آج کے فاسٹ باؤلرز خود کو ان سیکوئر محفوظ کرتے ہیں، سوشل میڈیااستعمال کریں لیکن کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوزرکھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرےلیےغلط تاثردیاجاتاہےکہ کراچی والوں کوپسندنہیں کرتا، میرے زیادہ تر دوستوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button