انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ کا کورونا وائرس کے باعث امیگریشن پر پابندی کا اعلان

واشنگٹن(ویوز نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔

ٹرمپ کے ٹوئٹر کے مطابق  نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور اب وہاں لاک ڈاون کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button