اہم خبریںشوبز

ٹرمپ کےساتھ ٹک ٹاک ویڈیو ،حریم شاہ کی خواہش

لوگوں نے ٹوئٹر پران کا مذاق اڑایا ،ان کیلئے نازیبا جملے بھی استعمال کئے

لاہور(ویوز نیوز ) متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش مہنگی پڑگئی۔ تفصیلات کے مطابق متنازع سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ نے اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاہیلو ڈونلڈ ٹرمپ میں پاکستان کی ٹک ٹاک سٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ تاہم حریم شاہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند نہیں کیا گیا اور کئی لوگوں نے تو ان کا مذاق اڑایا اور ان کیلئے نازیبا جملے بھی استعمال کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً حریم شاہ کی حمایت کرتے ہوئے دیگر صارفین کو کہا کہ مذاق نہیں اڑائیں اس ٹک ٹاک کیلئے میری پوری سپورٹ حریم شاہ کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ کے اسی ٹوئٹر اکانٹ سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے اور اگر رمضان میں عمرے پرپابندی برقرار رہی تو وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی ضرور کریں گی اور لوگوں کو صحیح اسلام سکھائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button