انٹرنیشنلاہم خبریں

پابندیوں کا مقصد سماجی میل جول کو 90فیصدتک کم کرنا ہے: سعودی کابینہ

وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مملکت کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف اور واضح ہے

ریاض (ویوز نیوز)سعودی کابینہ نے باور کرایا ہے کہ مملکت میں کی جانے والی پیش اقدامی سخت تدابیر کا مقصد سماجی میل ملاپ کو 90% تک کم کرنا ہے تا کہ کرونا کی روک تھام کی جا سکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ورچوئل نیٹ ورک کے ذریعے منعقد ہونے والے اجلاس میں باور کرایا گیا کہ اس وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے مملکت کا طریقہ کار مکمل طور پر شفاف اور واضح ہے۔سعودی کابینہ نے ایک بار پھر اس امر کی تاکید کی کہ معاشرے کے تمام افراد پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور ذمے داری کو محسوس کریں۔ اس طرح متعلقہ ادارے آئندہ مرحلے کے دوران مملکت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے پر روک لگانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ اس وبائی مرض کے ساتھ کافی سنجیدگی سے نمٹنا ہو گا اور اس کے پھیلاو¿ کی راہ میں پورے عزم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button